ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکن ٹیکس ادائیگی میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی

ٹوکن ٹیکس ادائیگی میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف :ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں مزید مہلت دے دی گئی،ایکسائز حکام نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں مزید 15 دن کی توسیع کردی۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی )ایکسائز کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاریکٹر ایکسائز سمیت تمام افسران شریک ہوئے۔ 
اجلاس میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ٹوکن ٹیکس میں 15 دن کی مزید مہلت دی گئی ہے ،ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی۔ 
بریفنگ  میں کہا گیا کہ ٹوکن ٹیکس 15 جنوری کے بعد ادا کرنے کی صورت میں 200 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، شہریوں کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے سمارٹ ایپ کی سہولت بھی دی گئی ہے،شہریوں کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز کو رات 8 بجے تک کھلا رکھا گیا ہے۔ 

  ڈی جی ایکسائز نےتمام شہریوں کو 15 جنوری تک ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ 15 جنوری کے بعد ٹیکس جمع کروانے کی صورت میں 200 فیصد تک جرمانہ عائد ہوگا،شہری گاڑی کی رجسٹریشن منسوخی سے بچنے کے لیے اپنا ٹیکس فی الفور جمع کروائیں۔