محسن شیرازی:ضلع کرم کے مسائل پر فریقین کے درمیان معاہدے کے بعد ہنگو-پارہ چنار روڈ کی 86 دنوں سے جاری بندش کا خاتمہ ہوگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج پارہ چنار کے لیے پہلا قافلہ کانوائے ٹل سے روانہ ہوگا، جس میں اشیائے خوردونوش، ادویات، اور ایندھن لے جانے والی گاڑیاں شامل ہوں گی۔
کانوائے میں مسافر گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی اور اس کی سیکیورٹی پولیس اور ملیشیا فورس کی ذمہ داری ہوگی۔