کورونا کے 5 سال بعد چین میں پھیلنے والا وائرس کتنا خطرناک؟

4 Jan, 2025 | 09:22 AM

ویب ڈیسک: چین میں پھیلنے والے ایچ ایم پی وی وائرس سے خطرہ نہیں ہے، بھارت کی ہیلتھ سروسز کے عہدیدار ڈاکٹر اتل گوئل کا کہنا ہے کہ چین میں پھیلنے والے وائرس سے نہ گھبرائیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سانس کے انفیکشن کے خلاف عمومی تدابیر اختیار کریں، اس کے علاوہ موجود صورت حال سے گھبرانے کی بات نہیں ہے۔

ڈاکٹر گوئل نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق HMPV کا کوئی مخصوص اینٹی وائرل علاج نہیں ہے، اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بچاؤ ہی حل ہے۔

ڈاکٹر اتل گوئل نے میڈیا کو بتایا کہ چین میں میٹاپنیو وائرس کے پھیلنے کی خبریں ہیں، یہ واضح کردوں کہ میٹاپنیو وائرس بھی سانس کے کسی دوسرے وائرس کی طرح ہی ہے جس میں سردی لگتی ہے، بہت سے بوڑھے اور بہت کم عمر افراد میں یہ فلو کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر گوئل کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کھانسی اور زکام ہے، تو ایسے افراد کو دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ انفیکشن پھیل نہ جائے۔

واضح رہے کہ چین میں سانس کی نئی بیماری کے باعث کووڈ جیسی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں