موسم سرما میں صحرائے تھر سیاحوں کا مرکز بن گی

4 Jan, 2025 | 09:19 AM

امین ڈیپلاٸی: موسم سرما میں صحرائے تھر سیاحوں کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام بن گیا ہے۔

 سرد راتیں یا دن، سیاحوں کے لیے تھر کے صحرائی ٹیلے، ننگرپارکر میں واقع قدرتی حسن والے پہاڑ، نمک کی جھیلیں، ثقافت اور تہذیبی رنگ میں سجی مچ کچہری اور رن آف کَچھ جیسے مناظر انمول بن چکے ہیں۔

ننگرپارکر سے 8کلومیٹر دور رن آف کَچھ ایک شاندار تفریحی مقام بن چکا ہے جہاں تحصیل ننگرپارکر کی انتظامیہ نے صحرائی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کیمپنگ کا اہتمام کیا ہے جس کے باعث ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاحوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خوبصورت مقامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ یہاں کی سیاحت میں مزید اضافہ ہو سکے۔


 
 
 
 

مزیدخبریں