ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف 1 لاکھ روپے میں 6 بہنوں، 6 بھائیوں کی بیک وقت شادی کا چرچہ

صرف 1 لاکھ روپے میں 6 بہنوں، 6 بھائیوں کی بیک وقت شادی کا چرچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص صدیقی: جلال پورکے علاقے پیروالہ میں 6 بھائیوں  اور چھ بہنوں کی بیک وقت شادی ، شادی جہیز ، نمائش کے بغیر سادگی سے ہوئی ، 12 افراد کی اجتماعی شادی پرمحض ایک لاکھ روپے کا خرچہ آیا ۔

تفصیلات کےمطابق جلال پور کے علاقہ پیروالہ میں دلچسپ و حیرت انگیز طور پر 6 بہنوں اور 6 بھائیوں کی بیک وقت شادی سرانجام پائی، شادی خودساختہ رسومات، جہیز ، تحفے تحائف کے بغیر انجام پائی۔

شریعت کے مطابق سادگی سے ہونے والی اجتماعی شادی کے دور دور تک چرچے ہونے لگے، شادی میں 1 سو سے زائد افراد نے شرکت کی،شادی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 12 افراد کی شادی پر صرف ایک لاکھ خرچ ہوا، دولہے کا کہنا تھا کہ سادگی کے ساتھ بغیر جہیز اور رسومات کے بغیر شادی کا مقصد شریعت محمدی کو عام کرنا ہے۔