ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر صائم ایوب چھ ہفتے کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر

 قومی کرکٹر صائم ایوب چھ ہفتے کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے کے باعث صائم ایوب 6 ہفتے کیلئے  میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صائم ایوب کو یہ فریکچر جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں  دوسرے  ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

جمعہ کی دوپہر کی گئی ایم آر آئی نے فریکچر کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صائم ایوب کے ٹخنے کو میڈیکل مون بوٹ سے فکس کردیا گیا ہے۔

اگرچہ صائم ایوب  ٹیسٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے تاہم  وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔