عمیر افضل:لاہور کے علاقہ اڈا پلاٹ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 6 سالہ بچی جھلس کر زخمی ہوگئی۔
پولیس کےمطابق سردی کی شدت سے بچنے کے لیےکمرے میں آگ جلائی گئی، کھیل کود کے دوران بچی نے آگ پر پیٹرول چھڑک دیا۔
بھڑکتی آگ کے شعلوں نے بچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،متاثرہ انشال فاطمہ کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔