لاہور؛ محفل اور ناز تھیٹر کو سیل کر دیا گیا

4 Jan, 2025 | 08:48 AM

بسام سلطان:ایس او پیز کی خلاف ورزی تھیٹر سیل,ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر عدنان بشیر وڑائچ فیلڈ میں ان ایکشن, ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈ نے تھیٹرز سیل کر دئیے.

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈ عدنان بشیر نے محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کو سیل کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈ کا کہنا تھا کہ محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کو متعدد بار نوٹسز اور وارننگز جاری کی گئیں، بغیر لائسنس چلنے والے محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کو سیل کر دیا۔
تھیٹرز کو ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں