جے یو آئی صوبہ سندھ کے سرپرست اعلیٰ کی گاڑی کو حادثہ ، ڈرائیور کی گردن ٹوٹ گئی

4 Jan, 2025 | 08:33 AM

 خالد کمال: گڑھی یاسین میں جے یو آئی صوبہ سندھ کے سرپرست اعلیٰ مولانا مجیب رحمان قریشی کی گاڑی کو حادثہ پیش،حادثہ مدئجی کے قریب امروٹ اسٹاپ سکھر لاڑکانہ روڈ پر کھڑی پولیس گاڑی سے کراس کرتے وقت پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق حادثے کے نتیجے میں جے یو آئی رہنما مولانا مجیب الرحمن قریشی معجزانہ طور محفوظ رہے جبکہ ڈرائیور کی گردن ٹوٹ گئی،زخمی ڈرائیور محمود مصطفیٰ تنیو کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی نیت سے روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ناکہ دے رکھا تھا گاڑی نہ روکنے پر ہوائی فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے کارروائی کا آغاز ہے۔

مزیدخبریں