ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے ایک ہزار روپے مالیت کے نوٹ کو پہنچاننے پر ویڈیو جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک ہزار روپے کے نوٹ کو پہنچاننا ہے بہت آسان ہے، ایک ہزار کا نوٹ مخصوص کاغذ سے بنایا گیا ہے، ایک ہزار کے نوٹ کے سامنے کی طرف قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کے نیچے بھی ایک ہزار روپے کا واٹر مارک بھی درج ہے۔ حفاظتی دھاگہ آر پار دیکھنے پر نظر آرہا ہے ،اس پر نوٹ کی مالیت بھی ہوتی ہے، اوپر کی جانب نوٹ کی مالیت ٹکڑوں میں نظر آتی ہے ۔ ایک ہزار کے نوٹ پر سامنے کی جانب دائیں جانب رنگ بدلتا جھنڈا بھی ہے۔
ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ قائد اعظم کی تصویر کے دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ پوشیدہ ہے، مخصوص چھپائی کے تحت قائد اعظم کی شیروانی دائیں جانب ایک ہزار کا ہندسہ بھی ہے، الٹر وائیلٹ روشنی سے گزارنے پر حفاظتی دھاگے میں پیلی اور فیروزی رنگ کی پٹی نظر آتی ہے۔