ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینئر رہنما شیر افضل مروت نے الگ الگ پریس کانفرنسز کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکرٹریٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کے فورا ًبعد شیر افضل مروت پریس کانفرنس کرنے پہنچ گئے، بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا مگر شیر افضل مروت نہ مانے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتماد نہیں اور نہ ہی انہیں یہ بات کہنی چاہئے ،شیر افضل مروت نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کوچیف جسٹس فائز عیسیٰ پراعتماد نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پریس کانفرنس کر رہا ہوں،میری باتیں ہی بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ڈرتے نہیں مگر چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی عدالت سے انصاف کیلئے مایوس ہوچکے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس جنرل باجوہ اور فیض حمید نے بھجوایا، جب فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنے تو ہم نے ریفرنس کے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات، الگ الگ پریس کانفرنسز کر ڈالیں
4 Jan, 2024 | 09:05 PM