انسداد دہشتگردی عدالت نے عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

4 Jan, 2024 | 07:16 PM

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے زیرِ سماعت استغاثہ میں وارنٹ 11 جنوری کیلئے جاری کیے ہیں۔  یہ وارنٹ عدنان جاوید کی جانب سے دائرکردہ استغاثہ میں جاری کیے گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ عابد شیر علی پر ایس پی آفس کو جلانے کی دھمکی دینے کا الزام ہے جس سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے انہیں طلب کر رکھا تھا اور عدالت کے حکم پر پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

مزیدخبریں