طیب سیف : ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔