پی ٹی آئی نے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

4 Jan, 2024 | 03:14 PM

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ 

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف نے آج یا کل درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کردی۔ 
پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں فریق ہی نہیں بن سکتا، دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کے خلاف امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے بلے کا انتخابی نشان واپس لیتے وقت شواہد کو مدنظر نہیں رکھا، بغیر شواہد فیصلہ کر کے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ 

مزیدخبریں