سانحہ نومئی میں ملوث 19 روپوش ملزمان اشتہاری قرار

4 Jan, 2024 | 02:49 PM

جمال الدین : انسداد دہشت گردی کورٹ نے سانحہ نومئی میں ملوث 19 روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی۔ دائرکردہ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان پیش نہیں ہو رہے، روپوش ہوچکے ہیں۔

جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزم خواجہ کامران ، وحید احمد ،ملک اظہر , ابرار مہدی ،محمد انس ، عابد محمود ، عدنان شہبازاقبال،  عقیل احمد ، شعیب صدیق سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں جناح ہاؤس میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں