ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فلم 'وکھری' جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی

پاکستانی فلم 'وکھری' جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم، وکھری، اپنے قومی پریمیئر کے لیے تیاراورجلد ہی ناظرین کے لیے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم 5 جنوری 2024 کو پاکستان بھر میں سینیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

بین الاقوامی سطح پر پہچانی جانے والی اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری  ارم پروین اور  بلال نے کی ہے۔مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ندیم مانڈوی والا بھی بورڈ میں آ گئے اور سلور اسکرین پر سفر کے لیے وکھری کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔اس فلم میں فریال محمود، سہیل سمیر،توبہ صدیق اور اکبر  اسلام جیسے نامور اداکاراوں نے کام کیا ہے۔

ڈایئریکٹر نے بات کرتے ہوئےبتایا،  "وکھری سب سے پہلے ہمارے لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ پاکستان کی خواتین اور دنیا بھر کے اتحادیوں کے نام میرا محبت کا خط ہے۔ یہ تمام پسماندہ آوازوں کے لیے آوازہے۔ میں نے انسانیت سے جڑنے اور اپنےسامعین کی آواز بننے کے لیے فلمیں بنانا شروع کیں۔ اس فلم کے لیے ملک بھر میں ریلیز کرنے کی تاریخ لینا ہماری انتھک محنت اور ٹیم کے لیے ایک اہم کارنامہ ہے۔

یہ فلم ایک بیوہ اسکول ٹیچر کی کہانی ہے جس کی زندگی  ایکدم نیا موڑ لیتی ہے جب سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو  اسے راتوں رات سرخیوں میں لے جاتی ہے۔ 'وکھری' جسمانی اور ڈیجیٹل دونوں شعبوں میں، خود کو ظاہر کرنے اور اپنی جگہ کا دعوی کرنے کے لیے خواتین کی جدوجہد کی ایک پُرجوش فلم ہے۔

اداکارہ فریال محمود کا کہنا تھا کہ فلم وکھری دیکھتے ہوئے سینما میں ہر کسی کو ایسا لگے گا کہ یہ تو اس کے ساتھ ہوا ہے ، یہ عورتوں کی بنائی ہوئی فلم ہے اور ہرعورت کویہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے۔