کمپیوٹر کا مضمون رکھنے والے ہزاروں طلباء کا مستقبل خطرے میں

4 Jan, 2024 | 11:21 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پنجاب بھر میں 2100 سے زائد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبز فنکشنل نہ ہونے کا انکشاف،لاہور میں سالوں سے کمپیوٹر تبدیل نہ ہونے سے 14 فیصد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی آئی ٹی لیبز نکارہ ہوگئی، مذکورہ سکولوں میں کمپیوٹر کا مضمون رکھنے والے ہزاروں طلباء کے فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
 پنجاب بھر میں 2100 سے زائد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبز فنکشنل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،لاہور میں 14 فیصد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی آئی ٹی لیبز ناکارہ ہوچکی ہیں۔لاہور میں ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کی تعداد 365 ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی ٹی لیبز فنکشنل نہ ہونے سے مذکورہ سکولوں میں کمپیوٹر کا مضمون رکھنے والے ہزاروں طلباء کے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔میٹرک اور انٹر امتحانات میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری پنجاب نے آئی ٹی لیبز کو 4 روز میں فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔آئی ٹی لیبز میں سامان یا کمپیوٹرز نہیں ہیں تو فوری محکمہ کو آگاہ کیا جائے۔ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ لکھ دیا۔چار روز بعد ڈی پی آئی پنجاب ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کا خود وزٹ کریں گے۔آئی ٹی لیبز فنکشنل نہ ہونے کی صورت میں سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔

مزیدخبریں