(جنید ریاض)صوبہ بھر کے 7ہزار 500پیف پارٹنر سکولوں کی سنی گئی، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 2 ارب 60کروڑ جاری کردیئے۔
پیف حکام کے مطابق فنڈز سے پارٹنر سکولوں کو نومبر 2023کی پیمنٹس کی ادائیگی کی جائیں گی،نئے داخلوں کی مد میں مئی تا اکتوبر 2023کے تمام بقایا جات ادا کیے جائیں گے،دہم جماعت طالبعلموں کے جون تا اکتوبر 2023کے تمام بقایا جات کی ادائیگی کی جائے گی۔
پیف حکام کے مطابق 2ارب 60کروڑ روپے پیمنٹس کے چیک بنک میں جمع ہوچکے ہیں،پیف پارٹنرز کو پیمنٹس ملنا شروع ہوگئی جبکہ دسمبر 2023 کی ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پیف پارٹنر سکولوں کو 2 ارب 60کروڑ کے فنڈز جاری
4 Jan, 2024 | 10:06 AM