سٹی42: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے اپنے پرنسپل سٹاف افسر کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر پشاور پولیس کے افسروں کو اس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے اپنے سٹاف افسر کی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وکلا کو پیش ہونے کا حکم دیا ور پولیس کے سینئیر ترین افسروں کو اس افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یہ کمیٹی پی ٹی اائی کے وکیلوں کی نشاندہی پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے گی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکن خالد سپاری کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا جس پر پشاور پولیس نے عملدرآمد کر دیا ہے۔