سلم لیگ نون اور قاف کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات، دو روز میں حتمی فیصلہ کریں گے

4 Jan, 2024 | 02:58 AM

حسن علی:  پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے اجلاس ہو جس میں سیٹ ایڈجسٹمٹ کو دو دن میں فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ سے جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ طارق بشیر چیمہ، جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،  رانا ثنا اللہ،  اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور ملک احمد خان شامل تھے۔  

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ نے آٹھ صوبائی اور چار قومی اسمبلی کی  نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی۔ دونوں جماعتوں نے ایک یا دو دن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو فائنل کرنے پر اتفاق کیا۔  پاکستان مسلم لیگ ق  کے ترجمان کے مطابق ان کی جماعت سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ اور کچھ حلقوں پر اوپن الیکشن  سے    بارہ سے پندرہ  سییٹوں کو سنجیدگی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

مزیدخبریں