پسند کی شادی کے تین سال بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا 

4 Jan, 2024 | 12:58 AM

وقاص احمد:  پسند کی شادی کے تین سال بعد  شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ۔

قتل کی یہ افسوسناک واردات لاہور کے علاقہ مناواں میں ہوئی۔28 سالہ سدرہ کو اسکے شوہر علی رضا نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ملزم نے 3 سال قبل سدرہ سے پسند کی شادی کی تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے ملزم کے بھائی نوید کو حراست میں لے لیا جبکہ خاتون کو  قتل کرنے والا شوہر فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں