ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غائب چیزیں دکھانے والا انوکھا چشمہ ایجاد

New type of glasses are invented by experts
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہرین کی جانب سے ایسا چشمہ تیار کیا گیا ہے،جو غائب چیزیں بھی دکھائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ایسا چشمہ بھی ایجاد کر لیا ہے جو نظر نہ آنے والی چیزیں بھی دکھائے گا مگر یہ چشمہ ان افراد کے لیے ہے جن کی بینائی کمزور ہے، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بینائی کی کمزوری موجودہ دنیا کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس سے عمر کی تفریق کے بغیر بچے سے لے بوڑھے تک کوئی بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ بینائی کی کمزوری کو عموماً مخصوص نمبروں کے چشمے لگا کر دور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آنکھوں کے امراض سے جڑی ایک بیماری نیم اندھا پن بھی ہوتی ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ شخص کو سامنے کے منظر میں بعض اشیا دکھائی نہیں دیتیں بلکہ اس کی جگہ سیاہ دھبہ دکھائی دیتا ہے اور یہ عارضہ کسی عام عینک سے دور نہیں ہوتا، تاہم اب ایسے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کے لیے ایک ورچوئل ریئلٹی عینک بنا لی گئی ہے جو ان کو بظاہر چھپی ہوئی چیزیں بھی واضح طور پر دکھائے گی۔

ذرائع کے مطابق آرگس نامی یہ عینک ورچوئل ریئلٹی کے تحت کام کرتی ہے اور یہ کیفیت بالخصوص عمر رسیدہ افراد میں پائی جاتی ہے جس کو ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن کا نام دیا گیا ہے۔ اس بیماری میں سامنے کا منظر پورا دکھائی نہیں دیتا۔ دھندلا ہوتا ہے یا ایک حصہ بالکل ہی غائب ہوجاتا ہے۔ آرگس گلاسس کا سافٹ ویئر اس غائب شدہ یا دھندلے حصے کو نمایاں کرکے ظاہر کرتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر