سفاک نوجوان بوڑھےشخص کا آدھا چہرہ کھاگیا، خوفناک لڑائی

4 Jan, 2023 | 10:29 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ریلوے پلیٹ فارم پر جھگڑے کے دوران 25 سالہ شخص نے 78 سالہ ضعیف پر بے دردی سے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے شہر گریشام میں خوفناک لڑائی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نوجوان نےآپس کے جھگڑے کی وجہ سے ایک بوڑھے شخص پر ے دردی سے حملہ کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق خوفناک لڑائی کا یہ واقعہ گریشم شہر میں رات کے وقت پیش آیا جہاں سفر کے دوران 25 سالہ شخص کسی بات پر غصے میں آکر ایک بزرگ مسافر کی طرف لپکا اور اس کا کان دانتوں میں سختی سے دبا لیا، لڑائی کو دیکھ کر آس پاس کے لوگ چھڑانے کے لئے آگے بڑھے لیکن  چھڑانے تک وہ نوجوان بوڑھے شخص کا کان اور گال کا حصہ بری طرح زخمی کرچکا تھا۔

لڑائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حملہ آور کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے شخص کا نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا تاہم اتنا بتایا گیا ہے ان کی عمر 78 سال کے لگ بھگ ہے اور ان کا تعلق ہلزبورو سے ہے، اس حوالے سےپولیس کا کہنا ہے کہ دانتوں سے کیا جانے والا حملہ اس قدر شدید تھا کہ نشانہ بننے والا کی کھال ادھڑ گئی اور نیچے سے کھوپڑی تک نظر آنے لگی تھی، جس کے بعد  زخمی ضعیف شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے لڑائی کے بعد فوری طور پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، جبکہ ملزم کی شناخت کورین کائمر کے نام سے ہوئی ہے جو حال ہی میں جارجیا سے اوریگون منتقل ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ حملے کی وجہ کیا تھی اور کہیں حملہ آور کسی نشہ آور چیز کے زِیراثر تو نہیں تھا۔

مزیدخبریں