ایلون مسک کو 9 ارب ڈالرکا بڑا نقصان

4 Jan, 2023 | 10:01 PM

ویب ڈیسک : ٹوئٹر، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو ایک دن میں 9 ارب ڈالرکا نقصان ہوگیا۔

ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے حصص میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ آج بھی شیئرز میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد ایلون کو ایک دن میں نو ارب ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی بزنس ٹائیکون ایک برس میں دوسو ارب ڈالر گنوانے والے پہلے انسان بن گئے ہیں۔ ٹیسلا کے سی ای او کو گزشتہ ہفتوں میں کمپنی کے شیئر گرنے کی وجہ سے تاریخ کا سب سے بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

   ایلون مسک جنوری 2012 میں وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے 200 بلین ڈالر کے ذاتی اثاثے بنائے، اس سے قبل جیف بیروز نے یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔

مزیدخبریں