پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

4 Jan, 2023 | 09:38 PM

ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دلانا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے مشن امپاسیبل بن گیا۔

تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا خدشہ ہے جبکہ مخصوص نشست پر منتخب زہرا نقوی پہلے ہی پرویزالہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔

اس وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور اگر  دو ارکان غیر حاضر ہوئے تو  پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ ہار جائیں گے۔عمران خان نے 11 جنوری سے پہلے ہر صورت میں اعتماد کا ووٹ یقینی بنانے کی ہدایت  کردی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال اور محمود الرشید کو اہم ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں