مُرشد ،کالا جادو اور 36 گھنٹے کا روزہ!

4 Jan, 2023 | 08:38 PM

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی المعروف پنکی پیرنی  36 گھنٹے کا روزہ کیوں رکھتی تھیں ؟

اس کا جواب لکھنے سے پہلے میں معذرت خواہ ہوں کہ اپنے عنوان میں میں نے لفظ روزہ کا استعمال کیا لیکن عام فہم اردو میں اسے سمجھانے کے لیے اس سے بہتر لفظ ہی میرے پاس نہیں ہے ہم مسلمان اللہ کی رضا کے لیے وقت فجر سے مغرب تک جو بھوک پیاس کاٹتے ہیں اسے روزہ کہا جاتا ہے انگریزی میں اس کے لیے فاسٹنگ اور ہندی میں "اپواس" کہا جاتا ہے یہ تقریباً تمام مذاہب میں رائج ہے لیکن دین رحمت و سلامتی اسلام میں دیگر مذاہب سے کم وقتی یا قلیل مدتی روزہ اختیار کیا جاتا ہے جو فجر سے مغرب کے درمیانی وقت پر مشتمل ہوتا ہے اس میں مسلمان کچھ کھاتے پیتے نہیں ، زبان ، ہاتھ ،کان ،ناک ، آنکھ ، اور جسم کے تمام اعضاء پر بھی اس روزے کی روحانی کفیات کو طاری کرتے ہیں یہ کم وقتی تو ہے لیکن سب سے سخت عمل ہے کہ انسان جو ازل سے خطا  کا پتلا ہے اپنی جبلتی خواہشات اور جنسی ضروریات کو پورا کرنے میں کہیں نہ کہیں بھٹک سکتا ہے دیگر مذاہب جن میں عیسائیت ، بدھ مت ، ہندو مت ، یہودی ، اور جین مت شامل ہیں میں روزہ کا دورانیہ لمبا تو ہے لیکن کسی نہ کسی حوالے سے اس میں دیگر شرائط میں کسی نہ کسی جگہ نرمی موجود ہے ایک اور بات جو مسلم اور غیر مسلم کے روزوں میں فرق بناتی ہے وہ اللہ کی رضا کا حصول ہے ۔

 اس بلاگ کو لکھنےکا تعلق ایک مقامی اخبار میں کالم نگار جاوید چودھری کا یہ انکشاف تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک محفل میں یہ بتایا کہ بشریٰ بی بی ایک متقی پرہیزگار خاتون ہیں اور وہ 36 گھنٹے کے روزے رکھتی ہیں ،میرے لیے یہ بات حیرت انگیز تھی کہ مسلمان تو ایک دن کا روزہ رکھتے ہیں یہ پھر یہ چھتیس گھنٹے یعنی تین دن کا روزہ کیوں ؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے کچھ تحقیق کی تو ہوشرباء انکشافات ہوئے جس کے بعد سوچا کو آپ کو بھی آگاہ کیا جائے ۔

 مسلمانوں میں 36 گھنٹے کے روزوں کی کوئی روایت موجود نہیں لیکن ایک مذہب جین مت جسے ہندو مت کی ایک شاخ سمجھاجاتا ہے میں اس طرح کے فاقوں کا رواج موجود ہے 36 گھنٹے کے ان فاقوں کا مقصد کالے جادو کے معروف دیوی دیوتاؤں کو خوش کرنا اور اس کے لیے مزید طاقت کا حصول ہے اس مذہب میں ایسے روزوں کو "تیرتھنکر اپواس " کہا جاتا ہے جس میں کسی ایک شخص میں چوبیس دیوی دیوتاؤں کی شکتی (قوت) حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ بھی کوئی معمولی کام نہیں ہے، تیرتھنکر فاقے کی خاص بات یہ ہے کہ ایک دن کے کسی خاص رات میں کچھ پانی یا دودھ استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ پانی اور دودھ ٹھنڈا نہیں گرم ہوگا اس مذہب کے ماننے والے پروہت اور پروہتنیں اس اپواس کا اہتمام کرتے ہیں ان چوبیس دیوی دیوتاؤں جن کے نام اس بلاگ کے اندر دئیے گئے  زائیچے سے بھی معلوم کر سکتے ہیں

اور دیکھ سکتے ہیں کے کیسی کیسی شکتیاں حاصل کی جاسکتی ہیں ان شکتیوں کے نام اور عمریں پڑھنے لائق ہیں ۔

 دھنش سے مراد "bow"، ہاتھ سے مراد انسانی ہاتھ ہے اور 1 پورو 8,400,000 x 8,400,000 یا 70,560,000,000,000 سالوں کے برابر ہے

عدد نام علامت رنگ قد عمر1 رشبھ ناتھ (آدی ناتھ)بیل

سنہری 500 دھنش 84,00,000 پورو2 Ajitanathaہاتھی

سنہری 450 دھنش 72,00,000 پورو3 Sambhavanathaگھوڑا

سنہری 400 دھنش 60,00,000 پورو4 Abhinandananathaبندرسنہری 350 دھنش 50,00,000 پورو5 Sumatinathaبگلا

سنہری 300 دھنش 40,00,000 پورو6 Padmaprabhaپدماسرخ 250 دھنش 30,00,000 پورو7 Suparshvanathaسواستیکا

سنہری 200 دھنش 20,00,000 Purva8 Chandraprabhaہلال چاند

سفید 150 دھنش 10,00,000 پورو9 Pushpadanta (سووِدھی ناتھ) مگر مچھ یا Makara

سفید 100 دھنش 2,00,000 پورو10 ShitalanathaShrivatsa

سنہری 90 دھنش 1,00,000 پورو11 Shreyanasanathaگینڈا

سنہری 80 دھنش 84,00,000 Years12 Vasupujyaبھینس

اسرخ 70 دھنش 72,00,000 سال13 Vimalanathaجنگلی سؤر

سنہری 60 دھنش 60,00,000 سال14 Anantanathaسیہ بمطابق دگمبر فرقہباز بمطابق شویتامبر فرقہ

سنہری 50 دھنش 30,00,000 سال15 DharmanathaVajra

سنہری 45 دھنش 10,00,000 سال16 Shantinathaچکارا یا ہر

نسنہری 40 دھنش 1,00,000 سال17 Kunthunathaبکری

سنہری 35 دھنش 95,000 سال18 Aranathaنندی اوتار یا مچھلی

سنہری 30 دھنش 84,000 سال19 Māllīnāthaکلشنیلا 25 دھنش 55,000 سال20 Munisuvrataکچھواسیاہ

20 دھنش 30,000 سال21 Naminathaنیلا کنولسنہری 15 دھنش 10,000 سال22 Neminathaشنکھسیاہ 10 دھنش 1000 سال

23 Parshvanathaسانپنیلا 9 ہاتھ 100 سال24 مہاویرشیرسنہری 7 ہاتھ 72 سال

اب اندازہ لگا لیجئیے کہ اگر صحافی جاوید چودھری کی بات درست ہے اور عمران خان صاحب کی بات درست تسلیم کرلی جائے تو کیا بشریٰ بی بی المعروف پنکی پیرنی اور ذلفی بخاری کی مُرشد اس قسم کی طاقتوں کے حصول کے لیے اپواس رکھتی رہی ہیں ؟ اور کیا ان کا مقصد کالے جادو کی جادوئی دنیا سے ایسی قوتوں کا حصول رہا ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیے انہیں یہ اپواس رکھنا پڑتا تھا تاکہ عمران خان کے دشمنوں کو نیست و نابود کیا جاسکے کیا روحانی قوتوں کے نام پر شیطانی قوتوں سے مدد مانگی جارہی ہے ؟ یقین سے تو ایسا نہ کہا جاسکتا ہے اور نہ سوچا جاسکتا ہے لیکن بشریٰ بی بی کے عملیات جو منظر عام پر آئے اُن میں زندہ مرغیوں کو جلائے جانے کا بھی ذکر ملتا ہے اور یہ خبر تو کنفرم ہے کہ زمان پارک میں انہی عملیات کے لیے آج کے دن تک آگ جلانا منع ہے ۔

ہاں ایک بات اور بہت وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اگر یہ عملیات ہوئے ہیں تو ان کا نتیجہ صفر جمع صفر برابر صفر سے ذیادہ نہیں کیوںکہ اُن کے تمام دشمن اقتدار کے مزے لے رہے ہیں اور خان صاحب اپنے آبائی گھر میں خودساخہ مقید ہیں ۔

مزیدخبریں