ویب ڈیسک: کٹی ہوئی مچھلی اچانک زندہ ہوگئی، حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مچھلی پکانے والے ریستوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑی مچھلی کا کٹا ہوا سر ہے جسے کھانے کے لیے پیش کیا جانا تھا، لیکن شک کے بنا پر شیف نے چیک کرنے کا فیصلہ کیا کہ مچھلی زندہ ہے یا نہیں، جس کے لیے اس کے منہ میں ایک بوتل رکھتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کٹی ہوئی مچھلی اس کین پر جھپٹی ہے، شیف کی حاضر دماغی سے ریستوران ایک بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے۔