مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کو کھری کھری سنا دی

4 Jan, 2023 | 07:34 PM

ویب ڈیسک : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر برس پڑے۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کرواتے تھے، انہیں وزیر بننے کا بہت شوق تھا ، نواز شریف کی بیٹی کاسسر ہونےکی وجہ سےاسحاق ڈار کی زیادہ اہمیت رہی ہے ۔انہوں نے مزید  کہا کہ اسحاق ڈار دعویٰ کرتے تھے دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جس طریقے سےہٹایا گیا اس پر پارٹی سے شکوہ ہے ،وزارت خزانہ سےہٹانے کےبعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ  اسحاق ڈار پارٹی میں کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے ۔

مزیدخبریں