مزدوروں کا بن بلائے شادی پر جانا وَبال جان بن گیا

4 Jan, 2023 | 07:20 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: بن بلائے شادی ہال میں کھانا کھانے پر باراتیوں نے مزدوروں کو مرغا بنا دیا۔

ہم اپنی شادیوں پر خوب دل کھول کر پیسے خرچ کرتے ہیں، ہمیشہ دوسروں پر برتری حاصل کر نے کے لئے بڑی بڑی تقریبات کرتے ہیں، لیکن کسی غریب کو کچھ دینے کی مرتبہ ہماری انسانیت کسی کونے میں جاکر سو جاتی ہے، ہم لوگ ان کے ساتھ کیڑے مکوڑوں جیسا رویا رکھتے ہیں، اس طرح کے افسوسناک واقعات دن بہ دن زور پکڑ رہے ہیں۔

اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ پنجاب کے علاقے چشتیاں میں پیش آیا، جہاں کام کی تلاش میں نکلے دو مزدوروں کو جب کوئی کام نہ ملا تو بھوک مٹانے کے لئے انھوں نے شادی ہال کا رخ کیا، لیکن بھوک مٹانے پر انہیں باراتیوں نے خوب ذلیل کیا۔

باراتیوں نے غریب شہریوں کو مرغا بنانے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور معافی مانگنے کے بعد بھی انہیں برا بھلا کہتے رہے۔

مزیدخبریں