عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

4 Jan, 2023 | 02:10 PM

(ملک اشرف) الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی، عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفر نے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن درخواستگزار کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے کارروائی کر رہا ہے، درخواست میں نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے انہیں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن نے عمران خان کوغیرقانونی نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر2022 کو خلاف قانون کارروائی شروع کی، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے،مزید استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔

 

مزیدخبریں