ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

Loadshedding
کیپشن: Loadshedding
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) شہر میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، شارٹ فال کی وجہ سے لیسکو کے ایک سو پچاس سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہونے لگی جبکہ دھند کی وجہ سے گیارہ گرڈ سٹیشن بھی ٹرپ ہونے سے گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

شہر میں اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے تک جا پہنچا، ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب دو ہزار پانچ سو میگاواٹ ہو گئی ہے جبکہ فراہمی دو ہزار دو سو میگاواٹ ہو رہی ہے، اس طرح لیسکو نے تین سو میگاواٹ شارٹ فال پر دو گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذ کیا ہے تاہم قومی گرڈ سسٹم پر بجلی کی کمی سے این پی سی سی نے لیسکو کے گرڈ اسٹیشنز کو بند کرنا شروع دیا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب دھند سے بھی لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابیاں پیدا ہونے لگی ہیں، دھند کی وجہ سے لیسکو کے گیارہ گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔