ڈالر کی اڑان آج بھی جاری، روپیہ مزید نیچے آگیا

4 Jan, 2023 | 01:02 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستانی روپیہ ہر آنے والے دن اپنی قدر کھو رہا ہے۔

آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 94 پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 193 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40823 پر آ گیا ہے

مزیدخبریں