ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق، وقار یونس کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا؟ رمیز راجا نے وجہ بتادی

Rameez Raja
کیپشن: Rameez Raja
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ورلڈکپ 2021 کے آغاز سے قبل مصباح الحق اور وقار یونس کو کوچنگ اسٹاف سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

مقامی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ مصباح اور وقار یونس کے معاہدے جنوری اور فروری میں ختم ہونے والے تھے جبکہ کوشش تھی کہ نئے کو چنگ اسٹاف کو لایا اور ٹیم کی تیاری بہتر بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سابق کرکٹرز کو بھرپور احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا، انہیں بطور چیئرمین برطرف کرنے اختیار تھا میرے پاس، وقار یونس کے ساتھ کھیل چکا ہوں اس لیے تفصیل سے بات کی تھی۔

رمیز راجا نے کہا کہ قومی ٹیم نئے کوچنگ سسٹم کے تحت کامیاب ہوئی، ٹی20 ورلڈکپ سے ہفتے 10 دن قبل مینجمنٹ تبدیل کی تھی لیکن اس کے مثبت اشارے دیکھنے کو ملے۔