(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے، وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان کے دوران ضلع صحبت پور بھی گئے، جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقاتیں کیں، جب کہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورۂ صحبت پور، بلوچستان کے لئے روانہ .سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر بریفنگ لیں گے.صحبت پور میں سیلاب سے متاثر ہونے والے گورنمنٹ بوائز سکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے. سیلاب زدگان کا سے ملاقات بھی کریں گے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023
دورے کے موقع پر وزیراعظم سرکاری اسکول کِلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے، جب کہ سیلاب زدگان اور مقامی عمائدین سے خطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔