(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنی شادی کے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر خواجہ خضر حسین کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتی تھیں ۔
اداکارہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ میں شروع سے ہی ’ ٹام بوائے‘ قسم کی لڑکی تھی چنانچہ مجھ میں کوئی لڑکا دلچسپی نہیں لیتا تھا۔لڑکے مجھ سے آ کے تمام لڑکوں والی باتیں کر لیا کرتے تھے۔ خواجہ خضر نے بھی اسی لیے مجھے اپنے لیے لڑکی دیکھنے کو کہا۔ میں نے کئی دیگر لڑکیاں انہیں دکھائیں، تاہم اتفاق سے جو تین چار لڑکیاں مجھے خضر کے لیے پسند آئیں وہ سب پہلے سے منگنی شدہ تھیں۔
صحیفہ جبار بتاتی ہے کہ انہیں لڑکیاں دکھاتے دکھاتے میں ہی پسند آ گئی اور پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہو گیا اور میں خود ہی ان کی دلہن بن گئی۔
واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار اور ان کے شوہر خواجہ خضر قریبی دوست تھے۔ ان کی شادی 2017ءمیں لاہور میں ہوئی تھی۔