ویب ڈیسک: سندھ بھر میں کالج کے طالبعلم اب غیرحاضر رہنے کی سزا بھگتیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے لیے کالج میں 70 فیصد حاضری لازم قرار دیدی ہے۔اعلامیے کے مطابق کم حاضری والے طلبا کو امتحان میں بیٹھنےکی اجازت نہیں ہو گی، اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر ہو گا۔
سیکرٹری کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کالج پرنسپلز احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔