(ویب ڈیسک))سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی،ویڈیو سکینڈل لیک کیس اداکارہ خوشبو خان, مہک نور اور شالیمار تھیٹر انتظامیہ میں صلح ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کےشالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے بنائی جانے والی برہنہ ویڈیوز سکینڈل میں اداکارہ خوشبو خان سمیت چھ افراد پر ایف آئی اے نے پرچہ درج کیا گیا تھا،ویڈیو سکینڈل لیک کیس اداکارہ خوشبو خان مہک نور اور شالیمار تھیٹر انتظامیہ میں صلح ہو گئی، صلح میں نامور سٹیج پروڈیوسر سچی سرور بٹ،محسن بھائی ،عارف گجر ،تاج گجر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ صلح میں پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
سی ٹی سی کیفے گلبرگ میں ہونے والی صلح میں خوشبو خان اور مہک نور اور شالیمار تھیٹر انتظامیہ کے درمیان صلح کروا دی گئی ۔ اداکار قیصر پیا بھی شریک ہوئے اور سبھی بڑوں نے تھیٹر کی ترقی اور فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے سب کو ایک ہوکر کام کرنے کا کہا۔
واضح رہے کہ لاہور کےشالیمار تھیٹر میں جن سٹیج اداکارؤں کی بازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی ان میں زارا خان، مہک نور اور سلک شامل تھیں، سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والا ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن تھاجسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا تھا ۔کاشف چن نے اپنے بیان میں بتایاتھا کہ مجھےسٹیج اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کے لئے کہا اور رقم بھی دلوائی ۔
خوشبو خان نے ہی انہیں موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ طور پر ویڈیو بنتی تھی ۔ایف آئی اے کرائم سیل نے کاشف چن کے موبائل کا فرانزک بھی کر لیا ہے اور بھیجی گئی ویڈیوز کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں ۔