(فہد علی)اکبری گیٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ اکبری گیٹ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہےجس پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی عمر 55 سے 60 سال معلوم ہوتی ہے ،متوفی کے جسم پر کسی قسم کی تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے،شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔