امریکی دوشیزہ کو 20 سال جیل کی سزا کیوں ہوئی؟

5 Jan, 2022 | 11:55 AM

ویب ڈیسک: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی میں سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکے سے پیسہ کمانے کے الزام میں خون کی ٹیسٹنگ کمپنی کی سربراہ  خوبرو دوشیزہ الزبتھ ہومز  کو 20 سال کی قید سنا دی گئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق الزبتھ ہومز ہو الزام تھا کہ اس نے دھوکہ دہی سے اربوں ڈالر کمائے۔ الزبتھ نے 19 سال کی عمر میں سٹینفورڈ یونیورسٹی چھوڑنے کے بعد ایک کمپنی بنائی جس میں دعوی کیا گیا کہ ہاتھ کی انگلی سے خون کے چند قطروں کے نمونوں سے مختلف قسم کی بیماریوں کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ چند ہی سالوں میں اس کمپنی کی مالیت 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ میڈیا مغل روپرٹ مرڈوک اور دیگر بڑے کاروباری افراد نے اس کمپنی میں سرمایہ کردی۔ کئی سال ایف بی آئی کی نگرانی کے بعد اداروں نے پتا چلا لیا کہ لوگوں سے فراڈ کیا جا رہا ہے۔ 

الزبتھ کو ایپل کے بانی سٹیو جابز کے ساتھ ملایا جانے لگا اور بڑے بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز پر اس کے انٹرویو نشر کئے گئے۔ مگر یہ سب فراڈ نکلا۔

مزیدخبریں