(محمدساجد) شادی کو یادگاربنانے کے لئے دلہن نے ایسااقدام کیا کہ مہمان اور ویڈیو دیکھنے والے حیران رہ گئے، عصر حاضر میں شادیوں کے ان پرمسرت لمحات کو قید کرنے کے لئے ویڈیو بنانا عام ہوچکا ہے، پاکستان میں ہونے والی ایسی ہی ایک شادی کی ویڈیو جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیوں کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد دیگرپاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی عام ہورہا ہے، فیس بک،انسٹاگرام جیسی ایپس پر ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے صارفین کی توجہ حاصل کی جاتی ہے، ویڈیو دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں، ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پاکستانی دلہن کو دکھایا گیا جو کہ ایسا منفرد انداز اپنائے شادی کی تقریب میں داخل ہورہی ہے جو اس سے قبل تقریباً نہیں دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن شادی کے جوڑے میں شادی کی تقریب میں زبردست انداز اپنائے انٹر ہورہی ہے اور اس نےہاتھوں میں کلاشنکوف تھامی ہوئی ہے جبکہ دلہن کے ہمراہ آنے والے لڑکے، لڑکیوں نے بھی گنز پکڑی ہوئی ہیں،ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پنجابی گانا چل رہا جس پر دلہن اور اس کے دوست ڈانس کررہے ہیں۔دلہن کے اس مختلف سٹائل کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس کو شیئر کیا جارہا ہے۔