ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کی آمدنی میں کتنا اضافہ ہوا؟

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کی آمدنی میں کتنا اضافہ ہوا؟
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں خلیل: وزیر اعظم عمران خان کی آمدنی میں وزیر اعظم بننے کے بعد پہلے سال ہی کئی گنا اضافہ ہو گیا.

عمران خان نے ٹیکس سال 2019 میں پہلے کے مقابلے میں 3 ہزار 300 فیصد زیادہ ٹیکس دیا،جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قابل ٹیکس آمدنی مسلم لیگ کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے کم ہونا شروع ہو گئی، انہوں نے پہلے سے 15 فیصد کم ٹیکس جمع کرایا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس سال 2019 میں  98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا، اور ان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ 46 ہزار 760 روپے تھی۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق ٹیکس سال 2018 میں عمران خان نے صرف 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا تھا، ان کی ٹیکس کی رقم ایک سال میں ہی 95 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ٹیکس سال 2017 میں عمران خان کے ٹیکس کی رقم 1 لاکھ 3 ہزار 763 تھی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹیکس سال 2019 میں 82 لاکھ 42 ہزار 662 روپے ٹیکس ادا کیا،، ان کی بتائی گئی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ 37 ہزار 719 روپے تھی، ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق ٹیکس سال 2018 میں شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے ٹیکس دیا تھا،، اپوزیشن میں آنے کے بعد ان کی ٹیکس کی رقم ایک سال میں 14 لاکھ 88 ہزار روپے کم ہو گئی، ٹیکس سال 2017 میں شہباز شریف کے ٹیکس کی رقم 1 کروڑ 2 لاکھ 96 ہزار 518 روپے تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر