ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں افراتفری مچ گئی، ایک دن میں ایک ملین کورونا کیسز

One Million Corona Cases in America
کیپشن: Record Corona Cases
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران امریکا قومی سطح پر ایک نئے عالمی ریکارڈ کی وجہ بن گیا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کووڈ 19 کے ایک ملین سے زائد نئے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ اسی دوران دنیا کی اس سب سے بڑی معیشت میں ایک دن میں اس عالمی وبا نے مزید ایک ہزار چھ سو اٹھاسی افراد کی جان بھی لے لی۔

امریکا میں کورونا وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ ان دنوں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ویریئنٹ کا پھیلاؤ اگلے چند ہفتوں میں نئی انتہاؤں کو چھونے لگے گا۔

دوسری جانب نئی دہلی میں ہفتہ اتوار  کرفیو  لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ریاست تلنگانہ اور ممبئی میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ بھارتی ریاست پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔