(عمران یونس)سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی میں ایک اور رکاوٹ ،محکمہ خزانہ نے منصوبے کیلئے مقررہ فنڈز تاحال جاری نہیں کیے۔فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی کا عمل روک گیا ہے۔
سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی میں ایک اور رکاوٹ پیش آگئی۔محکمہ خزانہ نے منصوبے کیلئے مقررہ فنڈز تاحال جاری نہ کیے۔فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی کا عمل روک گیا ہے۔
اس قبل 20 دسمبر کو بھرتی کانوٹیفکیشن اعتراضات کی وجہ سے نوٹیفکیشن روک لیا گیا تھا۔اعتراضات دور ہوئے تو فنڈز کی وجہ سے پروسیس کو بریک لگ گئی۔صوبہ بھر میں تین ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کیے جانے ہیں جبکہ لاہور ڈویژن میں 3 سو سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائینگے ۔۔