ویب ڈیسک: ڈالر پھر مہنگا، انٹر بینک میں ڈالر چوبیس پیسے مہنگا ہوکر ایک سو 76 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو اناسی روپے پر برقرار رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ طلب پر انٹربینک میں ڈالر کی خریداری دیکھی گئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر چوبیس پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک سو چہتر روپے اکیاون پیسے سے بڑھ کر ایک سو 76 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ ایک چار فیصد کمی ہوئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/4Mj68aVpZ7 pic.twitter.com/JLuJb8XK4l
— SBP (@StateBank_Pak) January 4, 2022
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو انسی روپے روپے برقرار رہا اور یورو پچاس پیسے کمی سے دو سو روپے پچاس پیسے اور برطانوی پاونڈ بھی پچاس پیسے کمی سے دو سو انتالیس روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ہے۔
امارتی درہم پچیس پیسے مہنگاہوکر پچاس روپے اور سعودی ریال بیس پیسے اضافے سے سینتالیس روپے پر پہنچ گیا ہے۔