2021 کے بہترین کھلاڑیوں سے متعلق پی سی بی کا بڑا اعلان

4 Jan, 2022 | 04:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 میں بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ دینے کے لیے مختلف کیٹگریز کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے2021 میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں میں ایوارڈ کیلئے مختلف کیٹگریز کا اعلان کیا ہے ۔ سال بھر کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے چار،چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر کیٹگری کے لیے چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں فواد عالم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ شامل ہیں۔

 ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیٹگری میں ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیر اور شاہنواز دہانی شامل کیے گئے ہیں۔ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر میں پاکستانی کپتان بابر اعظم، فخر زمان ، حارث راوف اور شاہین شاہ آفریدی میں مقابلہ ہوگا۔ویمن کرکٹر آف دی ایئر کیٹگری میں عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار شامل ہیں۔

مزیدخبریں