ویب ڈیسک : مرسیڈیز بینز نے شمسی توانائی سے ایک چارج میں ایک ہزار سے زیادہ کلومیٹر تک چلنے والی پروٹوٹائپ گاڑی ویژن ای کیو ایکس ایکس پیش کر دی ہے۔
اس وقت بیٹری آپریٹڈ کاروں میں سے لوسڈ ایئر کی رینج 520 میل جبکہ ٹیسلا ماڈل ایس کی رینج 402 میل ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف مرسیڈیز کار ہی ایک چارج میں فیصل آباد سے کراچی پہنچ سکے گی۔
فی 100 کلومیٹر 10 kWh سے کم توانائی کی کھپت رکھنے والی ورژن ای کیو ایکس ایکس کو اب تک بنائی گئی سب سے زیادہ کارآمد مرسیڈیز بینز کہا جاتا ہے۔ٹیسلا کا ماڈل ایس 60 فی الحال 100 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے لیے 18.1 kWh توانائی استعمال کرتی ہے۔
مرسیڈیز کی کوپ سیڈان کی ساخت ہوا کی انتہائی کم مزاحمت پیش کرنے والے ڈیزائن پر مشتمل ہے جبکہ مرسیڈیز ای ویز کے مقابلے اس کا بیٹری پیک چھوٹا ہے۔ کیبن میں استعمال کیا جانیوالا میٹریل اورجنل چمڑے کی بجائے کیکٹس فائبر اور ریکسین سے بنا ہے۔
API Response:
API Response: