سسرالیوں سے جھگڑے پر ڈولفن اہلکار کی فائرنگ،گولی راہگیر بچے کو جا لگی

4 Jan, 2022 | 04:45 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)ڈولفن اہلکار کا نشتر کالونی میں سسرالیوں سے جھگڑا،  اہلکار نےفائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار اظہر کا اپنے سسرالیوں کیساتھ تنازعہ تھا، آج باہمی تنازعے کے دوران پارٹیوں کے مابین فائرنگ ہوئی، ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے10سالہ راہگیر  سالہ بچہ زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈولفن اہلکار اظہر کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر دیا، ایس پی ماڈل ٹائون کو اہلکار کے خلاف  سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حسن پارک باگڑیاں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دو فریقین میں گولیاں چل گئی تھیں۔ معمولی تلخ کلامی پر اویس علی نامی شخص نے مخالف پر فائر کھول دیا تھا   اور گولی لگنے سے راہگیر 7 سالہ بچہ عبدالقادر  زخمی ہوا تھا۔زخمی ہونے والے بچے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال منتقل کیا  تھا۔

مزیدخبریں