ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا معیار تعلیم پڑوسی ملک سے بھی پیچھے، وجہ کیا بنی؟

Education level of Punjab
کیپشن: Education
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: اتنے کم پیسوں میں کیسے پڑھے گا پنجاب؟ ماہانہ 3343 روپے میں کیسے بنیں گے مستقبل کے اقبال؟ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ پر حکومتی اخراجات پڑوسی ملک بھارت سے بھی کم  نکلے۔
 پنجاب کے سرکاری سکولوں میں جہاں بچوں کے معیار تعلیم پر آئے روز تحریک انصاف کی حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے، وہیں عالمی اداروں کی رپورٹ نے پنجاب میں حکومت کی جانب سے فی طالبعلم مختص کیے گئے اخراجات پر ایک مفصل رپورٹ تیار کی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں فی طالبعلم سرکاری اخراجات کے ہمسایہ ممالک سمیت دیگر ممالک کے معیار تعلیم اور اخراجات پر بنائی گئی ہے۔ ایوان وزیراعلی کو پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں فی طالبعلم سرکاری سطح پر اخراجات کا ماہانہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت سرکاری سکولوں میں فی طالبعلم پر ماہانہ 19 ڈالر خرچ کر رہی ہے جبکہ امریکہ فی طالبعلم کی تعلیم پر ماہانہ 11 سو ڈالرخرچ کرتاہے۔ رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت فی طالبعلم ماہانہ 55 اور سری لنکا 36 ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ ترکی میں سرکاری سطح پر فی طالبعلم 516 ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔