سٹی 42: محکمہ خزانہ پنجاب نےلاہور کے5 میگا پراجیکٹس کیلئے گرانٹ جاری کردی، شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے ایک ارب 3 کروڑ روپے جاری
لاہور کے زیر تعمیر میگا منصوبوں پر کام کی تکمیل کیلئے محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ نے شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے ایک ارب 3 کروڑ روپے، شیرانوالہ فلائی اوور کیلئے ایک ارب 8 کروڑ روپے اور لاہور بریج کیلئے 73 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے بابو صابو انٹرچینج کی توسیع اور ٹریفک بحالی کیلئے 22 کروڑ 70 لاکھ روپے اور سگیاں روڈ کی بحالی اور توسیع کیلئے ایک ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے متعلقہ اداروں کے اکاؤنٹس میں مذکورہ رقوم ٹرانسفر کر دی ہیں۔