ایک سال میں قبضہ مافیا کیخلاف کتنی کارروائیاں کی گئیں؟

4 Jan, 2022 | 02:06 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائیاں ،گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر 875 کنال چھ مرلہ جگہ واگزار کروائی گئی۔
شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن متحرک،گزشتہ ایک سال میں مجموعی طور پر 875 کنال چھ مرلہ جگہ قابضین سے واگزار کروائی گئی، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں سٹیٹ آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن و عملے کی جانب سے کی گئیں، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ زمین موضع خودپور میں 852 کنال جگہ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی۔

بنگلہ ایوب شاہ میں دو کنال ایک مرلہ 49 سکوئر فٹ جگہ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی،موضع اچنت گڑھ میں دس کناک 16 مرلے 222 سکوئر فٹ جگہ قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی،لٹن روڈ پر چار کناک 14 مرلے 199 سکوئر فٹ سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا،شالیمار لنک روڈ ساہوواری پر چار مرلے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا۔

لکشمی چوک پر دو مرلہ سرکاری اراضی کو واگزار کروایا گیا،مال روڈ ہائی کورٹ چوک پر چار کناک نو مرلہ 78 سکوئر فٹ سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا،وحدت کالونی میں ایک کنال دس مرلہ سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا گیا، ایم او آر ریگولیشن عثمان لیاقت کا کہنا ہے کہ شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی،رواں سال بھی قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں